← All lyrics

مدحتِ حیدر میرے لب پر زرا آنے تو دو

Midhat-e-Haider mere lab par zara aanay to do

Cover image for Midhat-e-Haider mere lab par zara aanay to do
Language
Urdu
مدحتِ حیدر میرے لب پر زرا آنے تو دو داد مجھ کو پھر تمہارا دل اگر مانے تو دو خود بخود پھرتے نظر آئیں گے طوفانوں کے رخ تم فضا میں پرچمِ عباس لہرانے تو دو ہوش میں آجائے گی فوراً سپاہِ بد صفات تم محبانِ علی کو جوش میں آنے تو دو دیکھنا کیسا توانا ہو گا یہ لاغر مریض مجلسِ شہ کا تبرک تم اسے کھانے تو دو کون رویا کون سویا سب پتہ چل جائے گا تم شبِ ہجرت کا قصا ہم کو دہرانے تو دو صاف آئے گا نظر میدان تا حدِ نظر حضرتِ عباس کو میدان میں آنے تو دو