Basta — Page 26

Urdu text
گزشتہ نصف صدی کے چند نمائندہ اکابرین سوزخوانی
SOME LEGENDS OF SOAZKHWANI
آغا مقصود مرزا ایک بار پھر عزاداری اور سوزخوانی کے سلسلے میں سنگِ میل۔ مرحوم حاجی ولی کے صاحبزادہ، نمائندہ سوزخواں، اچھے مقرر اور قیامِ پاکستان کے بعد فروغِ سوزخوانی اور انجمن سوزخوانان کے محرکین میں شامل تھے۔ آپ کے صاحبزادگان مسعود و ڈاکٹر زوہیر ولی خانہ بھی اچھے سوزخواں ہیں۔
آفتاب علی خان ظہوری دہلی کے نمائندہ صاحبِ طرز سوزخواں اور انجمن سوزخوانان کراچی کے بانیوں میں تھے۔ آپ ایک مخلص اور فعال انسان تھے۔ اچھی سوزخوانی کی سالانہ مجلسِ سوزخوانی، جشنِ ولادت جناب سیدہ اور چہلم وغیرہ کے حسنِ انتظام کا ثبوت ہیں۔ آپ کے اجراء بھی سوزخواں ہیں۔
[نام جزوی طور پر غیر واضح] ایک مذہبی، نمائندہ سوزخواں تھے۔ سوز اور بالخصوص مرثیے کی مجلس و بندشوں کے ایسے ماہر تھے کہ جن کا جواب تو کیا ثم البدل بھی کوئی نہیں۔ قرآنی لہجہ میں خوانی اور شاعروں میں منفرد مقام رکھتے تھے۔
استاد مسعود علی خان حیدری ایک نفیس و خلیق، وجیہ و شکیل انسان اور مکمل سوزخواں، ماہرِ فن استاد تھے۔ آپ کا تعلق لاہور و جے پور سے تھا مگر تمام ہندوستان نے آپ کی فنی مہارت کا اعتراف کیا۔ آپ انجمن سوزخوانان کراچی کے صدر بھی رہے۔ ایسی روشن آواز سوزخوانی کو پھر نصیب نہ ہو سکی۔
اختر میاں ایک نفیس و شفیق انسان اور [لکھنؤ / محمودآباد] کے نمائندہ ماہرِ فن سوزخواں تھے۔ انجمن سوزخوانان کے قیام، مجلسِ سوزخوانی کے انعقاد اور غم کی اشاعت میں آپ کا نمایاں حصہ تھا۔ آپ کا سارا گھرانہ ہی فن و ثقافت اور عزاداری و سوزخوانی کے حوالے سے جانا پہچانا جاتا ہے۔
محترمہ [نام غیر واضح] کی تعریف و تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ لکھنؤ کی تہذیب کی علامت، خلیق خاتون اور ماہرِ فن سوزخواں تھیں۔ بلا شبہ آپ ایک صدی اور تاریخ ساز شخصیت تھیں۔ سوزخوانی کی معلوم تاریخ میں آپ کی نظیر تو نایاب ہے، نہ ہی بظاہر آئندہ کوئی امکان ہے۔
استاد واحد حسین خان (دہلی / خورجوی) ایک ماہرِ فن استاد، صاحبِ [لفظ غیر واضح] انسان اور مکمل سوزخواں تھے۔ [جزوی متن غیر واضح] کے باوجود آخری سانس تک آپ کے لہجے کی گرمی برقرار رہی۔ آپ ایک مذہبی، مگر مزاج اور صوفی منش انسان تھے۔
استاد اشتیاق علی خان حیدری شاداب ایک وضع دار، سنگین المزاج، شریف النفس خوددار انسان، مخلص عزادار اور مکمل سوزخواں تھے۔ آپ ایک اچھے کمپوزر اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے استاد تھے۔ اپنے بھائی استاد مسعود علی خان کے ساتھ سوزخوانی اور انجمن میں بھی شانہ بشانہ رہے۔