Basta — Page 3

Original book page
Original scan of Basta page 3

Urdu text

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لَا يُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ ۚ وَكَانَ اللّٰهُ سَمِيعًا عَلِيمًا (سورۃ النساء، آیت ۱۴۸) اللہ پسند نہیں کرتا کہ کسی کی علانیہ برائی زبان پر لائی جائے سوائے اس کے کہ جس پر ظلم کیا گیا ہو، اور بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔ وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ ۝ أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ ۝ وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ۝ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيرًا وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ (آیات ۲۲۴ تا ۲۲۷، سورۃ الشعراء) اور گمراہ لوگ شاعروں کی پیروی کرتے ہیں۔ کیا تو نہیں دیکھتا کہ وہ ہر وادی میں بہکے ہوئے سرگرداں پھرتے ہیں؟ اور وہ ایسی باتیں کہتے ہیں جو وہ کرتے نہیں۔ سوائے ان کے جو ایمان لائے اور اعمالِ صالح بجا لائے، اور کثرت سے اللہ کی یاد کی، اور اپنے اوپر ظلم کئے جانے کے بعد ہی بدلہ لیا۔ اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا جلد جان لیں گے کہ وہ کس کروٹ پلٹتے ہیں۔ (ان کا انجام کیا ہوتا ہے۔) (ترجمہ: ابو منصور، مطبوعہ بفضل ربی فاؤنڈیشن)