Basta — Page 4

Original book page
Original scan of Basta page 4

Urdu text

ادارۂ ترویجِ سوزخوانی Post Box No. ۱۰۹۷۹، Karachi-۷۴۷۰۰ Ref: ITS/M-۱/۲۰۰۷ Date: ۲۰/۰۵/۲۰۰۷ تفویض حقوقِ اشاعت و تقسیم جیسا کہ متعلقہ افراد بخوبی آگاہ ہیں کہ اس احقر نے دینی و مذہبی شاعری پر مشتمل ایک مستند و معیاری مجموعۂ کلام بنام ’’بستہ‘‘ ۲۰۰۰ء میں مرتب و شائع کرا کر حسبِ ضابطہ ۲۰۰۱ء میں حکومتِ پاکستان کے متعلقہ محکمے سے باقاعدہ رجسٹر کرا کے اس کی طباعت و تقسیم سے متعلق جملہ حقوق اپنے نام محفوظ کرا لئے تھے۔ یہ بستہ ہوتے ہی نایاب ہو گیا تھا، چنانچہ ایک ادارے نے ہماری اجازت سے اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے انتخابِ بستہ کے نام سے جاری کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ سے ہمارا اشتراک مکمل اور مشاورت تا قانونی حق ’’انتخابِ بستہ‘‘ تک محدود ہی ہے۔ اپنے ادارہ کی دیگر مطبوعات میں اشتراکِ مکمل اور مشاورت کے حوالے سے موصوف / ادارہ مذکورہ میرا اور میرے ادارے کا نام بلا جواز استعمال کرتے ہیں۔ اب علامہ اقبال ٹاؤن کے بعد ہر امام بارگاہ پر اصل و مکمل بستہ ضروری ترمیم و اضافے کے ساتھ بارِ دیگر زیرِ طباعت ہے۔ از سرِ نو کر کے قدر دانوں کے استفادہ کے لئے پیش کیا جا رہا ہے جو ہر مؤمن کے گھر، خصوصاً ہر مسجد و امام بارگاہ اور عزاخانہ کی ضرورت ہے، جس میں یکم محرم تا ۳۰ ذی الحجہ، ہر قسم کی دینی و مذہبی اور قومی ولی تقریبات اور ہر خصوصی کے لئے مطلوبہ کلام موجود ہے۔ اصل و مکمل بستہ کی طباعت و اجرا کے بعد اس قسم کے کسی اور مجموعہ یا انتخاب کی کوئی ضرورت و جواز باقی نہیں رہ جاتا۔ اس بستہ کا مختصر انتخاب ’’گلدستہ‘‘ کے نام سے بھی ہم نے مرتب و جاری کیا۔ ہم بخوشی بلا معاوضہ دینی و مذہبی کتب کے معروف ناشر و تقسیم کنندہ محفوظ بک ایجنسی، ناظم روڈ کراچی کو اس ’’بستہ‘‘ کی اشاعت و تقسیم کا کلی اختیار تفویض کرتے ہیں اور آئندہ بھی یہی ادارہ (محفوظ بک ایجنسی) اس کی اشاعت و تقسیم کا مجاز و ذمہ دار ہوگا، نیز اس کا ہدیہ بلکہ حد تک مناسب رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مومنین اس سے مستفید ہو سکیں۔ ۲۰ مئی ۲۰۰۷ء والسلام / محتاجِ دعا پروفیسر سید سبط جعفر زیدی مرتبِ بستہ و بانی (بین الاقوامی) ادارۂ ترویجِ سوزخوانی