Basta — Page 6

Original book page
Original scan of Basta page 6

Urdu text

دعائے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ترکیب: اول و آخر ۱۵ مرتبہ درود شریف، پھر اس کے درمیان دعا پڑھ کر حاجت طلب کرے۔ شیخ کفعمی نے مقاتل بن سلیمان سے نقل کیا ہے کہ امام نے فرمایا سو مرتبہ اس دعا کو پڑھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ دعا مستجاب ہوگی۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اللّٰهُمَّ كَيْفَ أَدْعُوكَ وَأَنَا أَنَا وَكَيْفَ أَقْطَعُ رَجَائِي مِنْكَ وَأَنْتَ أَنْتَ إِلٰهِي إِذَا لَمْ أَسْأَلْكَ فَتُعْطِيَنِي فَمَنْ ذَا الَّذِي أَسْأَلُهُ فَيُعْطِيَنِي إِلٰهِي إِذَا لَمْ أَدْعُكَ فَتَسْتَجِيبَ لِي فَمَنْ ذَا الَّذِي أَدْعُوهُ فَيَسْتَجِيبَ لِي إِلٰهِي إِذَا لَمْ أَتَضَرَّعْ إِلَيْكَ فَتَرْحَمَنِي فَمَنْ ذَا الَّذِي أَتَضَرَّعُ إِلَيْهِ فَيَرْحَمَنِي إِلٰهِي فَكَمَا فَلَقْتَ الْبَحْرَ لِمُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ وَنَجَّيْتَهُ أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُنَجِّيَنِي مِمَّا أَنَا فِيهِ وَتُفَرِّجَ عَنِّي فَرَجًا عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ بِفَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میرے اللہ! کیونکر تجھے پکاروں جب کہ میں ہوں (خطاکار) میں، اور کیونکر کاٹ دوں اپنی امید تجھ سے جب کہ تو ہی ہے (رحمت سے بھرپور)؟ تو میرے اللہ، جب میں نے تجھ سے نہیں مانگا تب (بھی) تو نے مجھے عطا فرمایا، تو وہ کون (ہستی) ہے کہ اسے مانگوں تب (ہی) مجھے عطا فرمائے؟ میرے اللہ، جب میں نے تجھے نہیں پکارا تب (بھی) تو نے میری (آرزو) پوری کر دی، تو وہ کون ہستی ہے کہ اسے پکاروں تب (ہی) میری آرزو پوری کرے؟ میرے اللہ، جب میں تیرے حضور نہیں گڑگڑایا تب (بھی) تو نے مجھ پر رحم فرمایا، تو وہ کون (ہستی) ہے کہ اس کے سامنے گڑگڑاؤں تب (ہی) وہ مجھ پر رحم فرمائے؟ میرے اللہ، جس طرح تو نے چاک کیا سمندر کو موسیٰ علیہ السلام کے لئے اور چھٹکارا دیا ان کو، (میں) تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ درود بھیج حضرت محمدؐ پر اور آلِ محمدؑ پر اور یہ کہ چھٹکارا دے مجھے اس سے جس میں میں پھنس گیا ہوں، اور برطرف کر دے مجھ سے (پریشانیوں کو) برطرف کرنا بہت جلدی، بغیر دیر کئے، واسطے تیرے فضل اور تیری رحمت کے۔ اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔