Basta — Page 65

Urdu text
مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ کراچی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کا کلچرل سیکریٹری، پریس اینڈ پبلی کیشن اور چیئرمین اسپورٹس بورڈ۔ اس دوران آل سٹی کرکٹ اور فٹبال ٹیمیں بھی کھیلیں۔ انجمن شہری ترقی [رجسٹرڈ] کا صدر اور انجمن سوزخوانان کراچی کا بھی عہدہ دار رہا۔ انجمنِ جوانانِ [نام غیر واضح] کا مرکزی خادم / بانی رکن ہونے کے علاوہ کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی رکنیت کے علاوہ آرٹس کونسل آف پاکستان (کراچی) کی تاحیات رکنیت حاصل ہے۔ بین الاقوامی ادارۂ ترویجِ سوزخوانی کے بانی ہونے کے علاوہ انجمن وظیفہ سادات و مومنین پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر [سنہ / مدت جزوی طور پر غیر واضح] ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
غیر ملکی دورے
بطور شاعر و سوزخواں ۱۹۸۰ء سے ۲۰۰۰ء کے دوران سولہ ممالک کی سیاحت و زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی (بالخصوص [متن غیر واضح]) نے بطورِ خاص خصوصی پذیرائی کی۔
شعر و سخن میں تلمذ
والدِ گرامی راہی صاحب قبلہ کے علاوہ ان کے استاد حضرت مولانا محمد مصطفیٰ جوہر صاحب قبلہ اور ڈاکٹر پروفیسر نسیم [نام غیر واضح] صاحب سے عربی، اردو ادب اور شعر و سخن میں استفادہ کیا۔
سوزخوانی میں تلمذ
استاد مسعود علی خان حیدری، استاد اشتیاق علی خان حیدری، استاد واحد حسین خان، [نام جزوی طور پر غیر واضح] اور دیگر اساتذۂ فن سے بالمشافہ و بالواسطہ استفادہ کیا۔
الیکٹرونک میڈیا
۱۹۷۴ء سے مختلف حیثیتوں میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے وابستگی رہی۔ خصوصاً کمپوزر، سوزخواں، مقرر اور مہمان / صدر کی حیثیت سے بھی شرکت کی۔ بطور شاعر و نعت / نوحہ خواں ریڈیو، ٹی وی پر طویل اور مستقل وابستگی رہی۔ ۱۹۹۰ء میں بطور ادیب و شاعر و سوزخواں مختلف سرکاری و نجی چینلز کے لئے خصوصی پروگرام تحریر و تیار اور پیش کئے۔
۱۹۸۸ء سے ۲۰۰۰ء کے دوران بطور شاعر و سوزخواں تقریباً ۵۰ آڈیو ویڈیو کیسٹ اور سی ڈیز EMI، SRC، رضوی کیسٹ، زیدی پروڈکشن، پاکستان اسٹوڈیوز، AVT، جعفری کیسٹ، پنجتنی کیسٹ، AB میوزک سنٹر، باب العلم کیسٹ لائبریری، عزت فاؤنڈیشن، پیامِ اثر، ترابی کیسٹ لائبریری، شاہی اسلامی کیسٹ اور دیگر اداروں سے جاری کئے گئے۔ ان میں سے خاصا مواد مختلف اداروں نے سی ڈی اور ویب سائٹ / انٹرنیٹ پر بھی جاری کر رکھا ہے اور مزید یہ کام جاری ہے۔
پیشہ ورانہ اور شعبہ جاتی وابستگی
مختلف دینی، ادبی، علمی، سماجی، ثقافتی اداروں سے مختلف حیثیتوں میں وابستگی کے علاوہ دورانِ طالب علمی اسکول کالج اور یونیورسٹی [جاری]