Basta — Page 66

Original book page
Original scan of Basta page 66

Urdu text

تلامذہ و رفقا تعلیم و تدریس کے حوالے سے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ تصنیف و تالیف اور شعر و سخن میں بھی بہت سے شاگرد ہیں۔ تاہم سوزخوانی کے حوالے سے براہِ راست استفادہ کرنے والے خواتین و حضرات کی تعداد بھی سیکڑوں سے زائد ہے جو کراچی و بیرونِ کراچی اور ملک سے باہر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان افراد کے متعلقین اور بلاواسطہ استفادہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔ ادارۂ ترویجِ سوزخوانی اس ادارے کے قیام کے ساتھ ہی فن کی بقا و تحفظ اور فروغ کے لئے تربیتی خصوصی نشستوں کے علاوہ آڈیو ویڈیو کیسٹ جاری کئے گئے اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ علاوہ ازیں منتخب و معیاری کلام و کتب / سوزخوانی یعنی “بستہ” کی اشاعت کے بعد اس سرمایہ کو سی ڈی / ویب سائٹ پر محفوظ و منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایوارڈز مختلف قومی، دینی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی اداروں کی جانب سے شیلڈوں، اسناد و اعزازات، تمغوں اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ خصوصی توجہ عقیدتاً فنی سوزخوانی کی بقا و ترویج کے لئے اور ترویجِ سوزخوانی باقاعدگی سے کلام و بندش (مشتمل کیسٹ اور ادائیگی کے دیگر ذرائع) سے متعلق کام جاری ہے۔ اس شعبے کے نوجوانوں کے لئے مناسب روزگار کا بندوبست فراہم کرنے کی عملی سرگرمی بھی جاری ہے۔ انعامات اعزازات و انعامات سے نوازا جاتا رہا ہے۔ تعلیمی و تدریسی شعبہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے؛ قانون، کلچرل و سماجی اداروں اور سوزخوانی کے مراکز میں بھی خدمات انجام دیں۔ برائے رابطہ: J-۱۶۴۲، بلاک ۲، [خاصوں / ناظم آباد کالونی — جزوی طور پر غیر واضح] ناظم آباد نمبر ۲، کراچی ۷۴۶۰۰ عام خط و کتابت کے لئے: پوسٹ بکس ۱۰۹۷۹، کراچی ۷۴۷۰۰ کیا آپ کو معلوم ہے؟ انجمنِ وظیفہ سادات و مومنین پاکستان (رجسٹرڈ) ہر سال تقریباً پانچ ہزار سے دو ہزار طلبہ و طالبات میں ایک کروڑ روپے سے زائد تعلیمی وظائف (بطور امداد و قرضِ حسنہ) تقسیم کرتی ہے! ذرا سوچئے: اس کا بجٹ اور ذریعۂ جاریہ میں آپ کا حصہ کتنا ہے؟ برائے رابطہ: مرکزی دفتر لاہور: ۰۴۲-۷۳۵۱۶۳۱ علاقائی دفتر کراچی: ۰۲۱-۶۶۸۶۹۸۱ وظائف: ۰۲۱-۶۷۰۷۰۰۲