← All lyrics

ابو طالب کا بیٹا

abu talib ka beta

Cover image for abu talib ka beta
Language
Urdu
1 علی مردوں کو جلائے، علی سورج پلٹائے کرشمیں دیکھ کے جس کے، زمانہ دھوکا کھائے نصیری سمجھ نہ پائے، خدا ہے یا ہے بندہ ابو طالب کا بیٹا 2 نبی نے سب کو رکایا، غدیر خم میں بتایا کہ جس کا میں ہوں مولا، علی ہے اس کا مولا غدیر خم کا دولہا، ابو طالب کا بیٹا 3 نسب کچھ ایسا پایا، نبی نے بیٹی دے دی شبِ ہجرت جو سویا، خدا نے مرضی دے دی شرف کا عرش ِمعلی، ابو طالب کا بیٹا 4 جو ان سے بغض رکھے گا، بڑی مشکل سے مرے گا یہاں بھی ہاتھ ملے گا، وہاں بھی ہاتھ ملے گا ہے بخشش کا دروازہ، ابو طالب کا بیٹا 5 اُسے کہتے ہو کافر، پیمبر کا جو چچا ہے اے فرزی باپ کے بیٹوں، وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے ہے اب بھی غیب میں بیٹھا، ابو طالب کا بیٹا 6 میرا ایمان علی ہے، میری پہچان علی ہے زمانے والوں سن لو، میرا سلطان علی ہے شہنشاہی کا ادارہ، ابو طالب کا بیٹا 7 ہوئی جب اِن کی ولادت، بتوں کی آئی شامت مقدر دین کا جاگا، ملی کعبے کو طہارت وِقارِ خانۂِ کعبہ، ابو طالب کا بیٹا 8 یہی ہے فاتحِ خیبر، یہی ہے ساقیِ کوثر یہ سورج چاند ستارے، اِس کے قدموں کی ٹھوکر فضیلت کا مینارہ، ابو طالب کا بیٹا 9 ملا جب مال غنیمت، اکٹھا ہو گئی امت مگر جب دین ِنبی کو، پڑی ہے خوں کی ضرورت نکل کر سامنے آیا، ابو طالب کا بیٹا 10 وہ نکلا خیمہِ حق سے، بنی ہاشم کا جیالہ بتاتی ہے یہ جلالت، بٹھا دو کتنا ہی پہرا اُٹھا لے جائے گا دریا، ابو طالب کا بیٹا 11 جب اک ہلکا سا تبسم، بنا شمشیرِ جلالت تو پھر فیاؔض نہ جانے، وہ ہوتی کیسی قیامت اگر کھل کر ہنس دیتا، ابو طالب کا بیٹا