Agar Na Hotin Janabe Zainab Manqabat Agar Na Hotin Janabe ZainabUrduManqabat
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ نہ ہوتا اللہ کا نام لیوا
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ نہ دین ہوتا نہ ہوتا کلمہ
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ حسینؑؑ کا کام تھا اَدُھورا
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ حسینؑؑ کی کون تھی شریکہ
حسینؑؑ کی ہے شریکہ زینبؑ نہیں ہے کوئی شریک اُن کا
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تو کون عابدؑ کے ساتھ چلتا
یزید نے اپنے طور پر تو لیا تھا بَدر و اُحد کا بَدلہ
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ نہ بجتا دینِ خدا کا ڈنکا
صحابیت کی نقاب چہرے پہ ڈالے رکھی تھی اہل شر نے
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ دکھائی دیتا نہ اصلی چہرہ
یزید اعلانیہ تھا کرتا شراب نوشی سیاہ کاری
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تو کون دِکھالاتا حق کا رَستہ
یزید تھا بھانجہ نواسہ صلیبیوں کا تو اِس لئے بھی
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تو ہوتا باطل کا دَور دَورہ
یزید تکذیب کررہا تھا نزولِ وَحی اور رسولِؐ حق کی
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تو کون حق کا لگاتا نعرہ
تھے سارے حِرص و حَوَس کے بندے، یا خوف اَور مصلحت کے مَارے
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ کہیں نہ ملتا خدا کا بندہ
تھے ساتھ ہوں تو امام دوراں بھی اور اہلِ حرم بھی لیکن
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ نہ ہوتی تسخیرِ شام و کوفہ
علیؑ کی بیٹی نے ہر قدم پر بیاں کیا مقصدِ شہادت
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تعرّفِ کربلا نہ ہوتا
تھی چونکہ تَشہیر اَور اسیری بھی شاہ کے امتحاں میں شامل
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تو کیسے ہوتا یہ عہد پورا
بنو اُمیہ مِٹارہے تھے تمام آثارِ دین یَکسر
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ مُعاویت پر نقاب رہتا
قلم فروش و ضمیر مُردہ چلے تھے تاریخ مسخ کرنے
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ شریف کہلاتی نسلِ ہندہ
ہوا جو بعدِ شہادت اُن کے وہ ہوتا کرب و بلا سے پہلے
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ تباہ ہوتے مدینہ مکہ
یہ جتنے حافظ ہیں اور قاری ہیں سب پہ خُطبات اِن کے بھاری
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ نہ ہوتا قران پڑھنے والا
گِنائیں کیا کیا فضائل اِن کے یہ کہنا کافی ہے سبؔطِ جعفر
اگر نہ ہوتیں جناب زینبؑ نہ جانے کیا ہوتا کیا نہ ہوتا