ham se pucha ke kiya zaruri hai Manqabat ham se pucha ke kiya zaruri haiUrduManqabat
ہم سے پوچھا کہ کیا ضروری ہے
کہہ دیا مرتضی ضروری ہے
ہے ثناءِ علی، ثنائے خدا
اور خدا کی ثناء ضروری ہے
حکمِ خالق سے کہہ رہے ہیں رسول
مرتضیٰ کی وِلا ضروری ہے
بولے میثم زباں رہے نہ رہے
یا علیؑ کی صدا ضروری ہے
ہم کو مولا کی ہو گئی زیارت
قبر میں اور کیا ضروری ہے
آلِ احمد کا کون دشمن ہے
یہ بتانا بڑا ضروری ہے
دل میں رکھنے کو اُلفتِ حیدر
ماں مِلے پارسا ضروری ہے
بھیجنے کو زمین پر عباس
فاطمه کی دعا ضروری ہے
شمس لازم ہے ایسے ذکرِ علی
جیسے آب و ہوا ضروری ہے