← All lyrics

لازم تھی مجھ پہ رد بلا، کیا برا کیا

lazim thi mujh pe rad e bala

Cover image for lazim thi mujh pe rad e bala
Language
Urdu
لازم تھی مجھ پہ رد بلا، کیا برا کیا نادِ علی سے کام لیا، کیا برا کیا جس میں شرابِ عشقِ علی کی رمق نہ تھی وہ جام میں نے توڑ دیا، کیا برا کیا خالق سے ملتی جلتی ہے تصویر آپ کی اس میں نصیریوں نے بھلا، كیا برا کیا خالق کی بارگاہ میں تاخیر دیکھ کر مانگی علی کے در پہ دعا، کیا برا کیا جس نے ہلاکتوں سے بچایا تھا شیخ کو میں نے اُسی کا نام لیا، کیا برا کیا بدلو نہ اتحاد کے بستر پہ کروٹیں میں نے کہا بُرے کو برا، کیا برا کیا جاتا ہے خود طواف کو کعبہ بھی کربلا پھر میں نے جا کے کربو بلا، کیا برا کیا لینی تھی مجھ کو دولت ذکرِ حسین کی سر خم علی کے در پہ کیا، کیا برا کیا کرنی تھی مجھ کو حضرت عباس کی ثناء نامِ علی سے کام لیا، کیا برا کیا