← All lyrics

تمہیں حق زہرا کا ہے واسطہ

munajat imam e zamana

Cover image for munajat imam e zamana
Language
Urdu
تمہیں حق زہرا کا ہے واسطہ چلے آؤ اے ابنِ مشکل کشا بلاتے ہیں رو رو کے اہلِ عزاء چلے آؤ اے ابنِ مشکل کشا خدا کی شریعت کا دل شاد ہو یہ ویران کعبہ پھر آباد ہو لگانے علم اِس پہ عباس کا ہے پھیلی جہاں میں عجب سی وبا عطا سارے عالم کو کیجے شفا وسیلہ ہیں بیمارِ کرب و بلا جسے دیکھیئے ہے پریشاں یہاں یہ وقتِ کرم ہے امامِ زماں کرو ہر سوالی کی حاجت روا ہوں ہم پیچھے پیچھے تم آگے چلو نصیب اربعین ایک ایسا بھی ہو تمہاری قیادت میں ہو قافلہ مریضِ محبت تڑپتا رہے مگر تیرا دیدار کر نہ سکے بھلا ایسا جینا بھی کس کام کا میرا خواب بھی محوِ تعبیر ہو اے مولا بقیعہ کی تعمیر ہو لبوں پر مسلسل یہی ہے دعا زمانے میں ہوتے ہوئے آپکے کہیں اپنی روداد کیوں غیر سے میری غیرتوں کی تمہی ہو انا ہمارے عمل میں دکھاوا نہ ہو محبت کا بس جھوٹا دعویٰ نہ ہو پھر اشکوں کے لب خود یہ دیں گے صدا ہلالؔ اور میثمؔ کی ہے اِلتجا تمہاری زباں سے اے کاش ایک دفعہ سنیں ہم بھی روتے ہوئے ناحیہ تمہیں تو زمانے کے ہو چارہ گر میری مجھ سے بہتر تمہیں ہے خبر کہوں کیا میں حالِ دلِ غم زدہ