Paya Ghazi Hussain ne Manqabat Paya Ghazi Hussain neUrduManqabat
پایا غازی حسین نے، تسبیحوں میں وفا وفا کہ کے
چہرہ غازی کا چومتی ہیں، عالیہ بھی خدا خدا کہہ کے
سب کو مشکل سے جو بچاتا ہے
خود خدا کے جو کام آتا ہے
لوری دیتا ہے وہ علی
تمہیں مشکل کشا کشا کہہ کے
تیرے لب پر میری گواہی ہے
کیا تبعیت میں تو الہی ہے
بن کے زہرا بلاؤں گی
تمہیں غازی ردا ردا کہہ کے
کربلا اب کے مجھے جانا ہے
تیرے روزے پہ سر جھکانا ہے
روز ماؔہین مانگتی ہے دعا
مجھ کو غازی بلا بلا کہہ کے
چار شعبان کی گھڑی آئی
بولو زینب کے اے میرے بھائی
رب سے مانگا تھا ماں نے تجھے
رب نے بھیجا تھا عطا عطا کہہ کے