Qadam Qadam pe Ali ko pukarte rehna Manqabat Qadam Qadam pe Ali ko pukarte rehnaUrduManqabat
قدم قدم پہ علی کو پکارتے رہنا
رواں ہے کشتیئِ ایمان اسی سہارے سے
نہ رُک سکے گی یہ ظلم و ستم کے دھارے سے
علی کے نام پہ لگ جائے گی کنارے سے
ہر ایک موج سے ساحل اُبھارتے رہنا
راہِ حیات میں منزل کو ڈھونڈنے والو
تلاشِ حق میں نہ در در کی ٹھوکریں کھائو
ہماری مانو تو سوئے نجف چلے آئو
اِس آستانے پہ قسمت سنوارتے رہنا
نبی گواہ ہے ذکرِ علی عبادت ہے
عمل یہ نیک ہے سب سے بڑی سعادت ہے
علی کے نام پہ موت آئے تو شہادت ہے
نزع کے وقت بھی اُس کو پکارتے رہنا
علی ہے نامِ خُدا اور اسمِ اعظم ہے
یہی وہ نام ہے جس پر بقائے عالم ہے
خُدا کے گھر میں جو اُبھرا وہ نقشِ محکم ہے
یہ نقش دل میں ہر ایک کے اُتارتے رہنا
کبھی جو معرکئہ حق کی بات آئے گی
نگاہِ فکرِ ہُنر آپ پر بھی جائے گی
حُنین و بدر و اُحد کربلا بتائے گی
لکھا ہے کس کے مقدر میں ہارتے رہنا
نہ کوئی غزوئہ خیبر میں جبکہ کام آیا
رسول پاک کے لب پر علی کا نام آیا
اِدھر زبان ہلی تھی اُدھر امام آیا
کہ جسکا کام ہے بگڑی سنوارتے رہنا
بتائے سوچ کے وہ حفظ جن کو قرآن ہے
کہ جو علی کو نہ مانے وہ کب مسلمان ہے
مجاہد اپنا تو نادِ علی پہ ایمان ہے
اسی سہارے سے ہستی گُزارتے رہنا