Basta — Page 32

Original book page
Original scan of Basta page 32

Urdu text

ثواب یا اپنے لئے ثوابِ جاریہ کے طور پر وقف کر سکتے ہیں اور جس طرح قرآن مجید، تحفۃ العوام، مفاتیح الجنان، توضیح المسائل، وظائف الابرار وغیرہ عبادت گاہوں میں رکھی جاتی ہیں یہ بستہ بھی موجود رہے۔ یقیناً اس میں اضافہ اور بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ تا ہم فی الوقت اسے قبول فرمائیں اور ہمارے سرپرستوں، محسنوں، معاونین اور ان کے مرحومین کیلئے خصوصی دعا فرمائیں۔ اس بستے میں شامل بعض کلام کی بابت اس امر کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ بعض کلام میں ہم نے “بوجوہ” کچھ ترمیم و اضافہ یا تبدیلی کی جسارت نیک نیتی کے ساتھ کی ہے۔ بعض تبدیلیاں ماخذ و مصادر اور نسخوں میں فرق کی وجہ سے ہیں اور بعض ہماری طرف سے، مثلاً فنی زبان جو الفاظ متروک یا معیوب سمجھے جاتے ہیں۔ صوتی لطافت اور قبولِ حضرت نصیر ترابی بھائی کے پیش نظر ان میں تبدیلی کر دی ہے۔ یہ تبدیلیاں اساتذۂ متقدمین کے کلام میں زیادہ ہیں۔ بعض الفاظ یا مصرعوں کی ترتیب یا تبدیلی ادائیگی اور سوزخوانی کی ضرورت کے تحت کی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں سے نفسِ مضمون اور مواد و متن اور مقصودِ افادیت اور تاثیر میں بہتری کی واقع ہوئی ہے۔ بعض حوالے مشکوک یا متنازع ہیں؛ پرانے مرثیہ خواں و سوزخواں مجلس کی ضرورت اور اپنی آسانی کیلئے مختلف شعراء کے کلام کا الحاق و ادغام کر لیا کرتے تھے۔ اس لئے بھی ہم متعلقہ شعراء اور ان کے متعلقین سے معذرت خواہ ہیں۔ بعض جگہ شعراء کرام کا نام اور حوالہ نہیں دیا جا سکا یا اگر سہواً غلط دے دیا گیا ہے تو اس کیلئے بھی معذرت خواہ ہیں۔ آئندہ ایڈیشن میں اس کی تصحیح کی جا سکتی ہے۔ اس بستے کے سلسلے میں داد دینے سے مقدور تعاون کرنے والوں کی فہرست بڑی طویل ہے۔ ان سب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا اس بستے میں شاید ممکن نہ ہو اور بہت سے اسماء گرامی جو جانتے ہوئے حضرات سے ان کے اظہار کی ممانعت کی ہے، کچھ کا تعاون ہمیں اس کی اشاعت کے بعد درکار و حاصل ہوگا۔ ان سب کا شکریہ ہم ذاتی و انفرادی طور پر ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، لیکن حقیقی اجر و ثواب بارگاہِ احدیت، معصومین علیہم السلام اور بالخصوص معصومۂ کربلا اور حضرت پنجتنِ طاہرہ ہی سے ملے گا۔ ہم خود بھی ان ہی کی خوشنودی کیلئے کوشاں اور آپ کی دعاؤں کے طالب ہیں۔ بڑی قدر ناشناسی ہوگی اگر ان حضرات اور ان کے متعلقین و مرحومین کیلئے دعا نہ کی جائے جن کا تذکرہ اس بستے میں مختلف مقامات پر موجود ہے۔ اگرچہ اس کتاب میں سوزخوانی سے متعلق ضروری مواد فراہم کر دیا گیا ہے، تا ہم جو شائقین مزید مطالعہ و استفادہ کرنا چاہیں وہ “صوتی علوم و فنونِ اسلامی” کا مطالعہ فرمائیں۔ تمام سرپرست و محسنین و معاونین اور وابستگانِ ادارۂ ترویجِ سوزخوانی ان حضرات و خواتین کے متعلقین کیلئے دعا گو اور ان کے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کے طالب ہیں۔ بالخصوص اپنے خصوصی کرم فرماؤں محترم زائر حسین شاہ صاحب [لفظ غیر واضح]، آغا سید عباس صاحب، شاعر و سوزخواں محترم سید نسیم زیدی (USA)، محترم سید احسن حیدر، شہر رضوی ایڈووکیٹ، محترم منظر کاظمی اور پرویز عابدی صاحب (UAE)، محترم سید محمد رضی جعفری (کینیڈا)، محترم سید جاوید رضا نقوی، محترم سید امتیاز رضا زیدی، محترم تمکین تقوی، پروفیسر مولانا نقی ہادی نقوی، مولانا حسن ظفر نقوی، محترم عنایت حسین رضوی (محفوظ بک ایجنسی)، محترم حسین عباس زیدی (احمد بک ڈپو)، عارف جعفری، ADM والے اللہ دتہ برادران اور شاہد عباس صاحب، باب العلم کیسٹ لائبریری والے آفتاب قمر اور عرفان بھائی، ترابی کیسٹ لائبریری اور