Basta — Page 34

Original book page
Original scan of Basta page 34

Urdu text

دیدہ اور باکردار سوزخواں پابندی ضرور تیار کی جائے جو حقوق اللہ، حقوق العباد اور حقوق الناس میں توازن، یعنی تعلیم، معاشی و سماجی، انفرادی دینی اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ اس خدمت کو بھی بطریق احسن سر انجام دے سکے۔ ان مقاصد کے حصول کیلئے ہمارے تربیتی اہداف ابتدائی طور پر مندرجہ ذیل تھے: ☆ معیاری و روایتی سوزخوانی کے بقا، تحفظ اور فروغ و ترویج کے لئے آڈیو، ویڈیو کیسٹ اور سی ڈی کی تیاری اور اجرا۔ ☆ باصلاحیت نوجوان سوزخوانوں کی تربیت، تکنیکی اعانت اور حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی نشستوں کا انعقاد اور سوزخوانی کے لئے منتخب معیاری کلام کی ترتیب و اشاعت۔ ☆ ان مقاصد کے حصول کے لئے ہم سے تعاون اور ہماری خدمات سے استفادہ کیجئے۔ بحمد اللہ کراچی کے مختلف علاقوں کے علاوہ بیرونِ کراچی بھی اچھے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے ایک سو سے زیادہ باصلاحیت و ہونہار اور خوش اطوار، دیندار و باکردار رضاکار سوزخواں اس خدمت کو سر انجام دے رہے ہیں، جو اردو اشعار میں نام سے کہتے ہیں نہ کسی اور مادی و مالی پذیرائی کے متمنی ہوتے ہیں، نہ ہی کرایۂ آمد و رفت یا ہدیہ و نذرانہ قبول کرتے ہیں۔ (اگرچہ یہ ان کا حق اور مستحسن عمل کا فریضہ ہے)۔ ان نوجوانوں میں مکمل سوزخواں ہیں، اگرچہ یہ اشتقاقی و معصومی ہی سے اجر و ثواب کے طالب ہیں۔ ہم قوم کا فرض ہے کہ وہ ان کی ممکنہ دلجوئی و پذیرائی اور ہر طرح حوصلہ افزائی کرے تا کہ دوسرے نوجوان بھی اس طرف راغب ہوں۔ کہ لوگ اس کی ضروریات کے پیش نظر تعداد میں بہت کم ہے۔ اس سلسلے میں ہماری تمام نشستیں و پابندیاں، مجالس اور مسجد و امام بارگاہوں و عزاخانوں کے منتظمین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے محلے کے چند نوجوان باصلاحیت شائقینِ سوزخوانی کو اس خدمت پر راغب و تیار کریں۔ ہم انہیں ممکن تکنیکی، فنی تعاون و رہنمائی فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ ہم اسکولی سطح کے طلبہ کو تربیت نہیں دیتے کہ ان کا امکان تعلیم سے [جزوی متن غیر واضح]، خدانخواستہ کسی بجائے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذی حیثیت قومی و دینی خادم تیار کرنا چاہتے ہیں۔ جہاں تک خواتین کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں ہمارا موقف یہ ہے کہ مومنات اور خصوصاً سیدہوں کی حرمت اور عزت و احترام سب سے مقدم ہے۔ اگر حرم ساتھ نہ ہو اور جان، مال، عزت، آبرو کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہو تو اللہ تعالیٰ حج کا بھی مطالبہ و تقاضا نہیں کرتا۔ چنانچہ موجودہ حالات میں مومنات کا کسی انجمن اور خصوصی پردہ و تحفظ کے انتظام کے بغیر دور دراز علاقوں میں جا کر عزاداری کرنا مناسب نہیں، البتہ مختلف عزا خانہ اور محفوظ مقامات پر مجالس کی خدمت و شرکت میں کچھ حرج نہیں ہے۔ ایسی خواتین سوزخوانی کیلئے ہم آڈیو ویڈیو کیسٹ اور ذریعۂ کلام اور ضروری رہنمائی کا بندوبست کرتے ہیں۔ اس وقت بھی کراچی اور بیرون کراچی براہِ راست اور بالواسطہ طور پر خواتین و حضرات ہم سے رہنمائی حاصل کر کے اس خدمت کو سر انجام دے رہے ہیں۔ قریباً نشستوں کا “ویڈیو کیسٹ” و اساتذہ کی “لافانی سوزخوانی”، “نصابِ سوزخوانی” اور یہ بستہ بھی ہمارے اسی تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ادارے کے ابتدائی سرپرستوں اور معاونین میں مندرجہ ذیل