Basta — Page 36

Urdu text
خوانوں سے براہِ راست بالمشافہ اور بالواسطہ دونوں طریقوں پر اکتسابِ فیض کی کوشش کی۔ سوزخوانی اور سوزخوانوں کا مستند و معتبر سینوں کے ایک رنگ ڈھنگ اور اندازِ ترنم کے علاوہ چراغ سے چراغ چلانے کی رسم کے مطابق خود بھی کچھ طبع زاد بندشیں ایجاد و اختراع اور مرتب و موزوں کیں۔ جن میں سے بیشتر ۱۹۸۸ء سے ۱۹۹۹ء کے دوران آڈیو ویڈیو کیسٹ کی صورت میں جاری ہوتی رہیں۔ پھر ایک ہی نشست میں چھ سوزخوانی، پانچ آڈیو کیسٹ پر مشتمل “نصابِ سوزخوانی” کے نام و عنوان سے تیار اور جاری کی گئی جو قطعات، رباعیات، سوز، سلام، بین اور مرثیوں پر مشتمل ہے۔ ان کیسٹ میں سے کلام اور بندش محفوظ ہیں جبکہ ان بندشوں کے علاوہ بھی بہت کچھ [جزوی متن غیر واضح] حافظے، گلے اور بعض دیگر آڈیو ویڈیو کیسٹ میں محفوظ ہے اور آئندہ بھی حسبِ موقع وقتاً فوقتاً پیش کیا جاتا رہے گا۔
فی الوقت جو نصابِ سوزخوانی پیش کیا گیا ہے وہ بالخصوص سوزخوانی کا نمائندہ انتخاب ہے، جس میں سوزخواں کے ہر بند کی نغمگی اور سوزخوانی کا فنی حال اور مستقبل یہاں ہے۔ علاوہ ازیں بیشتر کلام مختلف اداروں نے مختلف ویب سائٹ / انٹرنیٹ اور CD پر بھی جاری کیا ہے، تا ہم یہ کام انشاءاللہ عنقریب ادارہ کی جانب سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
ادارہ کے زیر اہتمام مختلف قدیم و معاصر اور نوجوان سوزخوانوں کی کیسٹ اور سی ڈی وقتاً فوقتاً جاری ہوتی رہتی ہیں۔ علاوہ ازیں ادارہ کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً مجالس و محافل کا اہتمام مختلف مقامات پر ہوتا رہتا ہے جس کا انتخاب بھی جاری کیا جاتا ہے۔ جبکہ خصوصی نشستوں کے علاوہ ہفتہ واری تربیتی نشستوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔
ادارہ کا آخری مقصد جو ادارے کے قیام کے وقت پیش نظر تھا، وہ منتخب و معیاری کلام کی اشاعت تھا جو بحروفِ اول ہے نہ حرفِ آخر۔ تمام عزاداری و سوزخوانی کے عصری تقاضوں اور حیثیت کے ساتھ سے زیادت تک مجالس و محافل کی ضروریات کی قدرِ کفایت ضرورت ہے، یعنی مجموعہ “بستہ” جو آپ کے پیشِ نگاہ ہے۔ (واضح رہے کہ سوزخوانوں کی سہولت کے لئے اس بستہ کا انتخاب بھی دو جلدوں میں اور ایک مختصر بھی بنام “گلدستہ” جاری کیا جا چکا ہے۔)
۔۔۔ قبول افتد ۔۔۔
اس طرح ادارہ کے بنیادی مقاصد ہر دست تقریباً پایۂ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ تا ہم اگر حالات سازگار ہوئے تو ادارۂ ترویجِ سوزخوانی آئندہ بھی درج ذیل خدمات سر انجام دے سکتا ہے:
☆ ایک مرکزی دفترِ رابطہ (جہاں بانیانِ مجالس خصوصاً سوزخوانی اور سوزخوانوں کے سلسلے میں رابطہ کر سکیں)
☆ سوزخوانوں کی مجالس میں آمد و رفت کیلئے مناسب سواری کا انتظام
☆ شوقین سوزخوانوں کی امداد اور فروغِ سوزخوانی کے سلسلے میں ضروری اقدامات کیلئے مستقل فنڈ کا قیام۔
والسلام مع التماسِ دعا
(متعلق نشر و اشاعت)
سید امتیاز عباس اور کاشف زیدی