Basta — Page 47

Original book page
Original scan of Basta page 47

Urdu text

☆ سوزخواں کیلئے آمد و رفت کا اہتمام کیا جائے اور ذاکر بول کی حیثیت سے اس کے مقام و احترام کا خیال رکھا جائے اور نعتِ امام کے مطابق ان سے شایانِ شان سلوک کیا جائے۔ (تبرک اور نذر / نذرانہ بھی مستحبِ امام ہے۔) ☆ مومنین / سامعین کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مجلس میں پہنچ کر سوزخوانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ (تاہم سوزخوانوں کو مومنین سے کوئی تقاضہ، مطالبہ یا توقع نہیں رکھنا چاہئے۔) صوتی فنون خصوصاً سوزخوانی سے وابستہ افراد کیلئے اہم ہدایات خوش گلو اور خوش الحان ہونا، یعنی خداداد صلاحیت “آواز” کے ساتھ ہی فنی مشق و مہارت یعنی “ریاض”، ہر قسم کی صوتی ادائیگی کیلئے لازمی و بنیادی صفت و خصوصیت ہے۔ تاہم سوزخوانی میں ایک اضافی شرط “سوزِ دل” بھی شامل ہے کہ کلام و پیغام کی پُرسوز و متأثر کن ادائیگی تب ہی ممکن ہے جب آپ کلام کو دل کی گہرائی، معانی و مفاہیم سے مکمل آگاہی اور جذباتی وابستگی و بھرپور جوشِ عقیدت و محبت کے ساتھ ادا کریں۔ ہر زبان اور ہر قسم کی عبارت و الفاظ کو صحیح تلفظ اور مخارج و تہجیہ درکار ہے۔ اردو زبان و کلام کی ادائیگی کیلئے بنیادی و لازمی صفت ہے سوزخوانی چکّر اردو زبان ہی سے متعلق ہے کہ جس میں عربی، فارسی اور دیگر زبانوں کے الفاظ و اثرات بھی بکثرت پائے جاتے ہیں، اس لئے سوزخواں کیلئے زبان و بیان کی درستی ضروری ہے۔ چونکہ سوزخواں کو کلام و بندش کے باہمی تعلق و تلازم کی روشنی میں ادائیگی کرنا ہوتی ہے اس لئے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ واقعات و شخصیات اور کلام کے پس منظر و مطالب سے آگاہی ضرور رکھتا ہو۔ کہ اصطلاح اچھے سوزخواں کا مطالعۂ تاریخ و ادب و مذہب بھی اچھا ہونا چاہئے۔ اور اسے عام موسیقی، راگ راگنی اور سروں کی زیادہ واقفیت و مہارت کی تو ضرورت نہیں ہے مگر کلام اور بندش کی ضرورت، تقاضوں اور تعلق سے آگاہی کیلئے سوزخوانی کیلئے سوزوں سروں کی واقفیت اضافی مگر بنیادی شرط ہے تاکہ آلائشِ طرب کو علیحدہ کر کے سروں کو سوز کے دریا میں پاک کر کے کلام کی شایانِ شان ادائیگی کا حق اور فرض ادا ہو سکے۔ اتنا اہتمام کسی دوسرے فنِ گائیکی یا صنفِ موسیقی کے لئے ضروری نہیں ہوتا۔ اسی طرح عام گائیکی و ادائیگی کے برعکس سوزخواں کو چونکہ گول اور تیر (سب سے نیچے اور اونچے) مدھم / تیز، ہر طرح کے سروں کو استعمال کرنا اور کام لینا ہوتا ہے اس لئے اسے اپنی آواز یعنی گلے کی صحت و سلامتی اور کارکردگی پر نظر رکھنا چاہئے اور معمولی سی خرابی کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ ایک مکمل سوزخواں کو بیک وقت، یعنی ایک ہی نشست بلکہ بعض اوقات ایک ہی کلام اور بندش کی ادائیگی میں نچلے اور اونچے سروں کے علاوہ سوزناک اور جوش بھرے سر سے کام لینا ہوتا ہے اور کوئی ساز یا ساؤنڈ سسٹم اس کا معاون و مددگار نہیں ہوتا۔ سوزخوانی نہایت سنگین اور اکیلاسانا کے ساتھ حاضرین و سامعینِ مجلس کے سامنے براہِ راست پیش کی جاتی ہے اور سازوں کے شور میں کسی خرابی یا خامی کو چھپایا بھی نہیں جا سکتا۔ اس لئے ماہرینِ علاج اور پرہیز تجویز کرتے ہیں کہ ہر شخص اپنے مخصوص مزاج اور کیفیت و طبیعت کے مطابق ان ہدایات کو اختیار کرے۔