Basta — Page 52

Original book page
Original scan of Basta page 52

Urdu text

الف سے “آ” کی آواز، کبھی نیچے نیچے سُروں میں یا ذرا بہاری آواز میں پورا [متن غیر واضح]، مگر اسے [غیر واضح]۔ جبکہ “ما” سے بھی بعض کلام اور بندش کی آس شروع کی جاتی ہے۔ یہ چیز محض کتابی علم سے نہیں آ سکتی بلکہ عملی اور استاد سے بالمشافہ تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے کہ یہ ایک عملی مظاہرہ Performing Art یعنی “سر + مہارت” سے کرنے ہی سے آتی ہے۔ بہتر ہے کہ سانس کو زیادہ سے زیادہ پھیپھڑوں میں بھر کر روکنے اور پھر مختلف رفتار کے ساتھ آہستہ سے نکالنے (خارج کرنے) کی مشق کی جائے۔ کم از کم ایک منٹ تک سانس روکنا اور کسی نقطہ کے [غیر واضح] میں ترقی کے بغیر آدھے منٹ تک آس دینے / لگانے کی مشق ہونی چاہئے اور جب موقع ملے مختلف قسم کی آس (آ، ہا) سے منہ کھول کر اور بند کر کے گول، سُر، پکی، ہلکی، بھاری، گاڑھی یعنی ہر طرح کی آواز میں لگانا چاہئے۔ علاوہ ازیں مستند گلوکار دیکھیں کہ وہ ان کی آواز میں آواز ملا کر (ان کا ریاض ریکارڈنگ سے استفادہ کر کے) بھی آواز بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ آواز بیٹھ جانے / گلا خراب ہو جانے کی صورت میں معمول و مناسب بات یہ ہے کہ ماہرین و معالجین سے رجوع کیا جائے۔ آواز کی خرابی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ کبھی چکنی کھانے سے، تیز مرچ مسالوں سے، بعض کو چاول، گنے، بعض کے گوشت سے، کبھی مسلسل جاگتے رہنے اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے، کبھی ناک کی بندش یا گوشت بڑھ جانے سے، کبھی ترش (کھٹی)، ٹھنڈی یا چکنائی والی چیزوں سے بھی آواز بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی قبض کی وجہ سے یا زیادہ یا راتوں کے خلاف [غیر واضح] ضرور بڑھ جاتے ہیں (مرض ہو جاتے ہیں) یا حلق کا [غیر واضح] جاتا ہے۔ گلے پر بھی دباؤ پڑتا ہے۔ بعض لوگوں کے سروں کے پرزوں میں کچھ [غیر واضح] کے ادوار سے کسی گرد و غبار یا ایکزیمکشر کی ہوا سے کبھی حلق، ہوا پانی یا آب و ہوا مقام یا موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بھی گلا متاثر ہوتا ہے۔ ہر کی طبیعت، مزاج اور گلا خراب ہونے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، ان کا علاج بھی مختلف ہوتا ہے۔ تاہم عام طور پر مندرجہ ذیل نسخے مؤثر، مجرب اور تیر بہدف ثابت ہوتے ہیں: ☆ نیم گرم پانی میں نمک (ثابت لاہوری) ملا کر غرغرہ کرنا۔ ☆ سرور یا امریک دارچینی ڈال اور لاہوری ثابت نمک ملا کر غرغرہ کرنا۔ ☆ نیم گرم پانی میں اسپرین / ڈسپرین کی دو گولیاں ڈال کر غرغرہ کرنا۔ ☆ شربتِ شہتوت (توت سیاہ) چٹا اور ایک چمچ یا بادام پیس کر شہد میں ملا کر چٹانا۔ ☆ نیم گرم پانی میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر اس کے غرغرہ کرنا۔ غم کے نیچے یا سر کو [متن غیر واضح]۔ ☆ سونف اور کوزہ مصری ہم وزن لے کر ان میں بڑی الائچی اور سیاہ مرچ کے چند دانے ملا کر پہلے انہیں کسی برتن / ڈھکنے پین میں تھوڑا سا گرم کرلیں، پھر انہیں پیس لیں (کھرل کریں) اور شیشی میں ڈال کر رکھیں۔ جب ضرورت سمجھیں یا گلے میں خراش، خشکی، گرانی یا کھردرا پن محسوس کریں تھوڑی سی چٹکی منہ میں ڈال لیں۔