Basta — Page 72

Urdu text
جمال نقوی (علیگ)
پروفیسر سبط جعفر ایک ہمہ پہلو شخصیت کے حامل ہیں۔ صحافت، خطابت، وکالت، شاعری، نثر نگاری، نعت خوانی اور سوزخوانی ان کے محبوب مشاغل ہیں۔ ان کی سوزخوانی کا معیار منفرد ہے۔ اس معیار کو انہوں نے روایت تک محدود نہیں رکھا بلکہ نئے تجربے کئے اور کر رہے ہیں۔ بالخصوص وہ عہدِ حاضر کے نمائندہ سوزخواں ہیں اور اپنی ذات میں ذخیرہ، ایک مکمل انجمن، تحریک اور ادارہ ہیں۔
(نشریہ ریڈیو پاکستان / مطبوعہ آہنگ کراچی)
عابد جعفری
(صدر آرٹس فورم آف پاکستانی کینیڈینز)
شاعر و سوزخوانِ اہل بیت سعید حیدر زیدی سعید
محترمی مکرم عالیجناب سوزخواں و شاعر محمد [نام جزوی طور پر غیر واضح]، تعلیم سید سبط جعفر زیدی صاحب ایڈووکیٹ، مقرر و صاحبِ قلم، محقق و فنائے فروغِ پاتے سوزخوانی، بانی و سرپرست ادارۂ ترویجِ سوزخوانی، السلام علیکم!
میں آپ کا بے حد ممنون ہوں کہ جناب نے اس ناچیز کو خیرو عافیت بخشی اور “لفظی سوزخوانی” کی کیسٹ عنایت فرما کر سرفراز کیا۔ میں نے سنی اور سنی۔ دل کی گہرائیوں سے آپ کی درازیِ عمر و کامیابی کیلئے دعا میں نکلی۔ خداوندِ عالم آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور آپ کی کاوشوں کو عروج عطا فرمائے، آمین۔
حقیقت یہ ہے کہ آپ نے جس میدان میں قدم رکھا ہے اس میں علم و ہنر اور خزانوں کا بہت زیادہ پھیلاؤ ہے، لیکن اولادِ حضرت زید شہید کو اپنے اجداد سے یہ خصوصیت ورثہ میں ملی ہے کہ ہر زمانے میں اپنے تقاضوں کے مطابق تنزّل دینِ اسلام اور بالخصوص فروغِ عزائے حضرت سید الشہداء امام حسینؑ کو حسبِ توفیق و استطاعت مقصدِ حیات سمجھا اور یہ انہی کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ یہ عزاداری آج بھی باقی ہے اور انشاء اللہ تا قیامت باقی رہے گی۔ میری دعا ہے کہ آپ کو بھی خوش قسمتی سے نصیب ہوا ہے۔ آپ کے والدِ محترم و مکرم مرحوم و مغفور کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ اپنی عاقبت سنوار گئے اور آنے والوں کیلئے راستہ روشن کر گئے۔ آپ انشاء اللہ بہت جلد اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کریں گے۔