Basta — Page 73

Urdu text
بزرگوں کی قدر یا منفرد آواز میں تحقیق کرنا ایک بہت بڑی کاوش اور جانی مشکل مرحلہ ہے جسے اس نسبت تک آپ نے بڑی خوش اسلوبی سے طے کر لیا۔ یہ آپ کا احسان بلکہ عظیم احسان ہے ان تشنگان کی موجودہ و آنے والی نسلوں پر بالخصوص اور فنِ سوزخوانی پر بالعموم، اس لئے کہ انقلابِ زمانہ نے شاید سوزخوانی کو کسی بری طرح متاثر کیا ہے کہ صحیح ہم بدل چکی ہے۔ جس کا رخ بظاہر کسی عظیم و محترم منزل کی جانب نظر نہیں آتا۔ یقیناً ہر آواز، ہر استاد اور بزرگ سوزخواں حضرات کی اپنی پر تاثیر طرز و ادائیگی تھی۔ اس دور کو خود کو پھر سوچنے پر مجبور کریں گی جس سے بہت ممکن ہے کہ یہ بے لگام قابو آئے۔ بیشک فن اشاعت شاید اس صدی کا سب سے بڑا عزائی کارنامہ ہے۔
والسلام، دعاگو
سعید حیدر زیدی سعید
سید شفیع عقیل
(ادیب و صحافی، شاعر و نقاد، شہر و نگار “جنگ” کراچی)
صوتی علوم و فنونِ اسلامی پر یہ کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے منفرد ہے۔ سید سبط جعفر زیدی صاحب خود ایک معروف سوز و سلام پڑھنے والے ہیں، چنانچہ انہوں نے اس فن میں بعض اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے اور مختلف صوتی علوم و فنونِ اسلامی (حسنِ قرأت، سوزخوانی) اور ان سے متعلق مشہور و نمائندہ شخصیات، ماہرینِ فن اور دبستانوں کا تذکرہ کیا ہے، اور ان حضرات کیلئے بھی بنیادی خصوصیات و ہدایات اور شرائط پر روشنی ڈالی ہے جو صوتی علوم و فنون یا سوزخوانی سے وابستہ ہیں اور اس میں مہارت اور ناموری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پروفیسر سحر انصاری
بلاشبہ پروفیسر سبط جعفر صاحب ان اہم موضوعات پر کام کر رہے ہیں جن پر اب تک نہ کیا جانا تھا اور اگر اب بھی نہ ہوا تو شاید پھر کبھی نہ ہو پاتا اور یہ معدودِ چند اہم علوم و فنون اور باقی ماندہ آثار اور تہذیبی ثقافتی ورثہ ضائع ہو جاتا۔ شاید قدرت نے انہیں اسی کام کیلئے دنیا میں بھیجا تھا۔ ان علوم و فنون نے بارگاہِ احمدیت میں فریاد کر کے انہیں اپنے لئے آگے لیا ہوگا۔ بہرحال یہ کام بہت اہم ہے اور خوب خوب کر رہے ہیں اور اس کی تکنیکی شعوری و دانشورانہ طریقے پر مجھے تو ابھی تک ان کی وہ بے وقار و شاندار تقریر بھی نہیں بھولی جو انہوں نے اپنی تحقیقی تصنیف “صوتی علوم و فنون اسلامی” کے اجراء کے سلسلے میں تیسرا نمبر ۱۹۹۵ء میں ہوٹل پرل کانٹی نینٹل کراچی میں منعقدہ تقریب میں کی تھی۔ ان کے لئے دعا گو ہیں۔
ماشاء اللہ، سبحان اللہ اور جزاک اللہ فی الدارین خیراً۔
شہید فاؤنڈیشن (پاکستان)
وطنِ عزیز میں شہید ہونے والے ہر متاثرہ خاندان کے دکھ درد میں عملاً شرکت کرتی ہے اور سب کچھ آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
برائے رابطہ:
۰۲۱-۶۰۲۸۳۳۴، ۰۲۱-۶۳۶۶۳۳۵