← All lyrics

نہیں ہوتی گناہگاروں پر رحمت ہو بھی سکتی ہے

Nahin hoti gunahgaron pe rehmat

Cover image for Nahin hoti gunahgaron pe rehmat
Language
Urdu
نہیں ہوتی گناہگاروں پر رحمت ہو بھی سکتی ہے محبت ہو علی سے تو شفاعت ہو بھی سکتی ہے میری منزل تو ہے دیوانگی کی حد سے بھی آگے یہی منزل نصیری کی علامت ہو بھی سکتی ہے خداوندا تیرا بندہ نصیری کا خدا کیوں ہے ندا آئی کہ یہ میری مشیت ہو بھی سکتی ہے نہیں ہوں عابد و زاہد مگر ذاکر ہوں مولا کا علی کے ذکر سے میری طہارت ہو بھی سکتی ہے بشر میں کب یہ طاقت ہے کہ وہ سورج کو لوٹا دے مگر یا رب تیرے حیدر میں طاقت ہو بھی سکتی ہے